نفلی نمازیں، اسلامی عبادات کا ایک اہم جزو ہیں جو فرض نمازوں کے علاوہ ادا کی جاتی ہیں۔ یہ نمازیں نیکیوں میں اضافہ، روحانی سکون، اور اللہ کے قریب ہونے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ‘مسنون وغیر مسنون نفلی نمازیں’ اس موضوع پر ایک جامع اور مستند کتاب ہے جو ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔
کتاب کا مقصد مسلمانوں کو نفلی عبادات کی اہمیت اور ان کی ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف ہر نماز کی تفصیلات فراہم کرتی ہے، بلکہ ان کے فضائل اور فوائد بھی بیان کرتی ہے۔ ساتھی ہی غیر ثابت شدہ نمازوں کے متعلق بھی سیر حاصل بحث کرتی ہے۔
کتاب کی خصوصیات میں اس کی جامعیت، مستند حوالہ جات، اور آسان زبان شامل ہیں۔ یہ کتاب ہر عمر کے مسلمانوں کے لیے مفید ہے اور اسے ہر گھر میں ہونا چاہیے۔ اس کے مؤلف محترم فضیلۃ الشیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ ہیں جس سے کتاب کی اہمیت دوبالا ہو جاتی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.