صحیح احادیث کے مطابق رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد آٹھ ہے۔ مسنون تعداد کا مطلب وہ تعداد ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں فرق ہے۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے ثابت ہے اور اختیاری تعداد کا مطلب یہ ہے کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپنی طرف سے اپنے لیے منتخب کی ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ایک نفل نماز ہے اس لیے جتنی رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون رکعات تراویح دلائل کی روشنی میں ‘‘ جید عالم دین مولانا ابو الفوزان کفایت اللہ السنابلی کی تصنیف ہے جس میں انہوں رکعات تراویح کے سلسلے میں وارد احادیث کی مکمل تحقیق پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ تعداد رکعات تراویج بشمول وتر کل گیارہ رکعات ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل بھی اسی پر تھا نبی کریم ﷺ کا رمضان اور غیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تین رات جو نماز پڑھائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑھانے کا حکم دیا تھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے۔ امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعو رضی اللہ عنہما سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں۔
Masnoon Rak’aat e Taraweeh aur Shubhaat Ka Izalah – مسنون رکعات تراویح اور شبہات کا ازالہ
₹450.00 ₹315.00
مسنون رکعات تراویح اور شبہات کا ازالہ
تالیف: شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
صفحات: 414
زبان: اردو
تجلید: مجلد
Masnoon Rak’aat e Taraweeh aur Shubhaat Ka Izalah
Author: Shaikh Kifayatullah Sanabili
Pages: 414
Language: Urdu
Binding: Hardcover
14 in stock
Weight | 0.53 kg |
---|---|
Dimensions | 21.2 × 14 × 2.1 cm |
Language |
Urdu |
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
MAECENAS IACULIS
Vestibulum curae torquent diam diam commodo parturient penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse parturient a.Parturient in parturient scelerisque nibh lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendrerit et pharetra fames nunc natoque dui.
ADIPISCING CONVALLIS BULUM
- Vestibulum penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse.
- Abitur parturient praesent lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendre.
- Diam parturient dictumst parturient scelerisque nibh lectus.
Scelerisque adipiscing bibendum sem vestibulum et in a a a purus lectus faucibus lobortis tincidunt purus lectus nisl class eros.Condimentum a et ullamcorper dictumst mus et tristique elementum nam inceptos hac parturient scelerisque vestibulum amet elit ut volutpat.
Reviews
There are no reviews yet.