آج زندگی کے تمام گوشوں میں مسلمان زبوں حالی کا شکار ہے۔ مختلف قسم کے فتنوں نے امتِ مسلمہ پر اپنا شکنجہ کَس رکھا ہے۔ ہر اُگتا سورج نئے فتنوں کی اطلاع دے رہا ہے اور معاشرہ ان فتنوں کی آماجگاہ بنتا چلا جا رہا ہے۔ دیگر خرابیوں کے ساتھ عقدی خرابیاں بھی مسلمانوں میں در آ رہی ہیں، منحرفین ومبتدعین اپنے ادب کی چاشنی اور سحر انگیزی میں لوگوں کو گرفتار کرتے نظر آ رہے ہیں، اپنے عقیدہ وایمان کی حفاظت اور سلامتی خطرے میں معلوم ہوتی نظر آ رہی ہے، ایسے حالات میں علماء کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
ہمارا معاشرہ جن فتنوں کا شکار نظر آتا ہے ان میں ایک اہم فتنہ الحاد کا بھی ہے جو عوام وخواص کو بیک وقت اپنے شکنجوں میں جکڑنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔
عرصہ دراز سے ہماری دلی خواہش تھی کہ موجودہ فتنوں کا مقابلہ کرنے اور عوام الناس کو اس سے آگاہ کرنے اور انھیں ان سے محفوظ رکھنے کی خاطر کچھ کام کیا جائے۔ علمائے سلف اور دیگر محقق و معتبر علماء کی اصلاحی اور عقدی کتابوں کی نشر واشاعت کے ذریعہ اس طوفان بلاخیز کا سدِّ باب کیا جائے۔
اللہ کی توفیق سے زیرِ نظر کتاب ’’الحاد: وسائل، خطرات اور علاج‘‘ کی اشاعت اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ فضیلۃ الدکتور صالح بن عبد العزیز سندی حفظہ اللہ کی یہ کتاب الحاد کے موضوع پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جو الحاد کی تعریف واقسام بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب وعلاج پر بھی سیر حاصل بحث کرتی ہے۔ مزید برآں فضیلۃ الشیخ ابو المرجان فیضی حفظہ اللہ کا ’’پیش لفظ‘‘ اس کتاب کی اہمیت کو دو بالا کر دیتا ہے۔
’’الدار الاثریہ‘‘ (نئی دہلی) کی اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے موضوعات پر کتابوں کی اشاعت کی جائے جو اپنے موضوع پر منفرد ہوں اور ان کی اشاعت کسی وجہ سے اب تک نا ہو سکی ہو اور ملتِ اسلامیہ کو ان کی سخت ضرورت ہو۔
اس کتاب کی اشاعت کے بعد ہم بہ توفیقِ الٰہی عنقریب ’’اکمل البیان في تائید تقویۃ الإیمان‘‘ تصنیف مولانا حافظ عزیز الدین مراد آبادی رحمہ اللہ (متوفی ۱۹۴۸ء) اور اسی طرح امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ (متوفی ۷۵۱ھ) کی معرکہ آراء تصنیف ’’الفوائد‘‘ کا اردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان شاء اللہ۔ ابھی ان کتب کی کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کا کام چل رہا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ دعا کریں کہ رب کریم ان کی تکمیل میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
اللہ کا بے پایاں شکر واحسان ہے کہ جس کی توفیق ونصرتِ خاص سے ’’الحاد: وسائل، خطرات اور علاج‘‘ کا ترجمہ اور اس کی اشاعت پایۂ تکمیل تک پہنچی۔ اس کے بعد ہم فضیلۃ الشیخ شعبان بیدار صفاوی حفظہ اللہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمارے التماس پر نہ صرف اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا بلکہ کئی مقامات پر اہم تعلیقات کا بھی اضافہ کیا، جس سے کتاب کو سمجھنے میں مزید آسانی ہو جاتی ہے، فجزاہ اللہ خیراً۔ ساتھ ہی ہم فضیلۃ الشیخ عبد القدیر سلفی حفظہ اللہ کے بھی شکر گزار ہیں جن کے مرشدانہ تعاون سے اس کتاب کی تکمیل ہو سکی۔ فجزاہ اللہ خیراً۔
رب کریم اس کتاب کو مولف، مترجم، ناشر اور تکمیلِ کتاب میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنے والوں کے حق میں صدقہ جاریہ بنائے اور اس کتاب کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین
وکتبہ
عمر اثری سنابلی
Ilhaad: Wasail, Khatraat aur Ilaaj – الحاد: وسائل، خطرات اور علاج
₹160.00
الحاد: وسائل، خطرات اور علاج
مؤلف: ڈاکٹر صالح عبد العزیز سندی حفظہ اللہ
مترجم: شیخ شعبان بیدار صفاوی حفظہ اللہ
صفحات: 104
زبان: اردو
تجلید: غیر مجلد
Ilhaad: Wasail, Khatraat aur Ilaaj
Author: Dr. Saleh Abdul Aziz Sindi
Urdu Translation: Shaikh Shaban Bedar Safawi
Pages: 104
Language: Urdu
Binding: Softcover
800 in stock
Weight | 0.14 kg |
---|---|
Dimensions | 21.5 × 14 × 0.6 cm |
Language |
Urdu |
Brand |
Ad Daar ul Asariyah |
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
MAECENAS IACULIS
Vestibulum curae torquent diam diam commodo parturient penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse parturient a.Parturient in parturient scelerisque nibh lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendrerit et pharetra fames nunc natoque dui.
ADIPISCING CONVALLIS BULUM
- Vestibulum penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse.
- Abitur parturient praesent lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendre.
- Diam parturient dictumst parturient scelerisque nibh lectus.
Scelerisque adipiscing bibendum sem vestibulum et in a a a purus lectus faucibus lobortis tincidunt purus lectus nisl class eros.Condimentum a et ullamcorper dictumst mus et tristique elementum nam inceptos hac parturient scelerisque vestibulum amet elit ut volutpat.
Reviews
There are no reviews yet.