والدین دنیا کا وہ عظیم سرمایہ اور نایاب تحفہ ہیں جن کے وجود سے اولاد کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی آتی ہے اور ان کے نہ رہنے سے زندگی کی رونق اور چہرے کی تازگی ختم ہوجاتی ہے۔ ان کی اہمیت کا اندازہ صرف اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں جگہ جگہ توحید کی تلقین و تاکید کے معاً بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کی نصیحت وتاکید فرمائی ہے۔ والدین کے سلسلہ میں تمام تر اہمیتوں اور عظمتوں کے باوجود نوجوانوں کا رویہ والدین کے ساتھ سخت افسوس ناک ہے۔ اپنے آپ کو متمدن اور ترقی یافتہ کہلانے والوں نے والدین کی خدمت واطاعت سے دامن چھڑانے کے لیے اولڈ ایج ہوم (Old Age Home) جیسی لعنت ایجاد کر لی ہے اور والدین کو اس میں ڈال کر ان کی خدمت کی برکتوں سے اپنے آپ کو محروم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے رحمت الہی اور سکون قلب سے محروم ہو کر لوگ لعنت کے شکار ہو رہے ہیں۔ اور گھروں بلکہ پورے معاشرہ سے امن وسکون رخصت ہو چکا ہے۔
والدین کی خدمت واطاعت کی فرضیت، اہمیت اور اس کے فیوض وبرکات اور ان کی نافرمانی، دل آزاری اور دل شکنی کے نقصانات کو اجاگر کرنے والی والد محترم استاذ الاساتذہ، استاذ گرامی فضیلۃ الشیخ ابو صادق عاشق علی اثری حفظہ اللہ وتولاہ سکریٹری ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی واستاذ حدیث جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی کی گرانقدر تالیف “حقوق والدین قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں” کا تیسرا ایڈیشن ہدیہ قارئین کرتے ہوئے ہمیں مسرت محسوس ہو رہی ہے۔
اس سے قبل اس کے دو ایڈیشن اردو میں اور ایک ایڈیشن ہندی میں شائع ہو کر مقبول خاص وعام ہو چکے ہیں اور دن بدن اس کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔ اس لیے یہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔
یہ ایڈیشن سابقہ دونوں ایڈیشنوں سے اس حیثیت سے ممتاز ہے کہ سابقہ ایڈیشن خوش نویس خطاط کے قلم کا کرشمہ تھے اور یہ ایڈیشن کمپوز شدہ ہے اور اس میں مزید کچھ نئے واقعات اور مسائل کے اضافہ کے ساتھ تقریظات میں ان تقریظوں کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جو معتبر ومقتدر علماء کرام نے کتاب کی تالیف کے وقت ۱۹۸۰ء میں رقم فرمائے تھے۔ اسی طرح کتاب کے پہلے ایڈیشن پر بہت سے اہل علم وفضل اور مدیران مجلات وجرائد نے گرانقدر تبصرے کیے تھے مگر طوالت سے بچتے ہوئے انہیں سابقہ ایڈیشنوں میں شامل اشاعت نہیں کیا جا سکا تھا۔ ان تبصروں میں سے کچھ تبصرے بھی اس ایڈیشن کی زینت ہیں۔
قارئین وناظرین کتاب وسنت، منہج سلف اور کتب تراث سے دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے یہ خبر یقیناً باعث مسرت ہو گی کہ ہم ایک نیا معتبر اشاعتی ادارہ “الدار الاثریہ” لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں جس سے اب تک ہم “اسلام کا دوسرا رکن صلاۃ، فتاوی الزکاۃ، خطبہ غدیر خم اور اہل بیت کے حقوق از علامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ جیسے قیمتی تحفے قارئین کی خدمت میں پیش کر چکے ہیں، مزید “شرح حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما از علامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ” اور “شرح القواعد المثلی از علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ” طباعت کے مراحل میں ہیں۔
درس وتدریس، دعوت وتبلیغ، ترجمہ وتالیف، صحافتی اور ادارتی میدان میں والد گرامی حفظہ اللہ وتولاہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔ اس سے قبل اس کتاب کے علاوہ دیگر متعدد تصانیف، ترجمے اور مقالے اشاعت پذیر ہو کر اوساط علمیہ میں خراج تحسین حاصل کر چکے ہیں۔
Huqooq e Walidain – حقوق والدین
₹250.00 ₹150.00
حقوق والدین
تالیف: فضیلۃ الشیخ عاشق علی اثری حفظہ اللہ
صفحات: 192
زبان: اردو
تجلید: غیر مجلد
Huqooq e Walidain
Author: Shaikh Ashiq Ali Asari Hafizahullah
Pages: 192
Language: Urdu
Binding: Softcover
300 in stock
Weight | 0.22 kg |
---|---|
Dimensions | 21.5 × 14 × 1 cm |
Language |
Urdu |
Brand |
Ad Daar ul Asariyah |
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
MAECENAS IACULIS
Vestibulum curae torquent diam diam commodo parturient penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse parturient a.Parturient in parturient scelerisque nibh lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendrerit et pharetra fames nunc natoque dui.
ADIPISCING CONVALLIS BULUM
- Vestibulum penatibus nunc dui adipiscing convallis bulum parturient suspendisse.
- Abitur parturient praesent lectus quam a natoque adipiscing a vestibulum hendre.
- Diam parturient dictumst parturient scelerisque nibh lectus.
Scelerisque adipiscing bibendum sem vestibulum et in a a a purus lectus faucibus lobortis tincidunt purus lectus nisl class eros.Condimentum a et ullamcorper dictumst mus et tristique elementum nam inceptos hac parturient scelerisque vestibulum amet elit ut volutpat.
Reviews
There are no reviews yet.