یہ کتاب خصوصی طور سے ائمہ مساجد اور دعاۃ کے لیے نہایت مفید ہے۔ کتاب کے تعلق سے شیخ شہاب الدین جلال الدین مدنی حفظہ اللہ (ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی) اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں
دروسِ یومیہ پر مشتمل زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے، جس کے مؤلف معروف داعی ومبلغ فضیلۃ الشیخ دکتور/ امین عبداللہ الشقاوی حفظہ اللہ ہیں۔ اس اہم کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کا فریضہ جن مشائخ نے انجام دیا ہے وہ ترجمہ وتالیف کی دنیا میں محتاجِ تعارف نہں ہیں، شیخ ابوعبدالرحمٰن شبیر احمد نورانی، شیخ ریاض الدین جمال الدین فیضیؔ، شیخ حافظ عبدالرحمٰن طاہر المدنیؔ حفظہم اللہ نے انتہائی جگرکاوی اور دقتِ نظری سے کتاب کی ترجمانی فرمائی ہے۔ دراصل کسی بھی ترجمہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ ترجمہ سلیس اور عام فہم زبان میں ہو اور اس کے ذریعہ اصل کتاب کی روح متأثر نہ ہو، قاری پر ترجمہ گراں بار نہ ہو، الحمد للہ یہ تمام خوبیاں اس ترجمہ میں بدرجۂ اتم موجود ہیں اور مترجمین نے ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ فجزاهم الله عنّا وعن المسلمین خیرًا
150 خطبات پر مشتمل یہ کتاب دعاۃ ومبلغین کے لیے انتہائی کارآمد اور مفید ہے، اس کتاب میں مؤلف حفظہ اللہ نے صحیح احادیث کے نقل کا التزام فرمایا ہے، جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوجاتی ہے۔ شکر الله سعیه
Reviews
There are no reviews yet.